ابنا: جرمنی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے ہی اتحادی ممالک کی جاسوسی سے باز آنے کے لیے کہا ہے۔
حال ہی میں جرمن حکام نے ایک ایسے جاسوس کو حراست میں لیا تھا جو دوہری جاسوسی کر رہا تھا اور خفیہ دستاویزات امریکی کارندوں تک پہنچا رہا تھا۔
اس کے چند روز بعد ہی جرمن حکام نے ایک دوسرے امریکی جاسوس کی شناخت کی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گيا ہے۔
جرمن حکومت کے ترجمان، اسٹیفن زائیبرٹ نے کہا ہے کہ اس جاسوس سے کہا گیا ہے کہ وہ جرمنی سے نکل جائے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے جاسوس کی جرمنی سے ملک بدری پر کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔
تاہم، خاتون ترجمان کیٹلین ہائیڈن نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ ہمارے سلامتی اور انٹیلی جنس کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اور ان کے باعث جرمن اور امریکی محفوظ رہتے ہیں۔
.......
/169